گوادر ایئرپورٹ اور سی پیک ٹو سے پاکستان کے لیے خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی،احسن اقبال

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ اور سی پیک ٹو سے پاکستان کے لیے خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی وزیراعظم گیارہ سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ہم چین کی مدد سے سی پیک 2 شروع کرنے جا رہے ہیں۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ چین کے تعاون سے مستقبل قریب میں پانچ اقتصادی راہداری بھی کھولی جائیں گی، بلوچستان کے لوگوں کے لئے کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے گوادر میں کارگو ہب قائم کیا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے علاقائی رابطے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریل اور سڑک کے رابطے وسطی ایشیائی ریاستوں اور یورپ کے ساتھ کاروباری تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خطے کے اس حصے میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے گوادر اور عمان کے روٹس کو بحال کیا جا سکتا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca