ارډدوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بلوچستان کے شہر گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بس میں سوار چھ مسا فر جاں بحق ہو گئے۔
.پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گوادر کے علاقے کلمت میں ایک بس سے مسافروں کو اتارا اور ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی شخص علاج کے دوران جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں میں سے ایک کا تعلق ملتان سے بتایا جاتا ہے اور وہ سب کراچی جا رہے تھے۔.
واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے منگچار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب کے چار مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔.اسسٹنٹ کمشنر منگچر علی گل نے کہا کہ مسلح افراد نے لنگزئی میں ٹیوب ویل کی تنصیب پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی مرنے والوں کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے تھا۔