اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جماعت اسلامی امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ خوش ہو گئے ہیں یہ معاہدہ نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکہ کے لیے بھی شکست ہے۔
جماعت اسلامی امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے حماس کو زمین سے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب اسرائیل حماس کے سامنے جھک گیا ہے اور ایک معاہدہ کر لیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے مشرق وسطیٰ کی تاریخ کی سب سے خونریز جنگ شروع کی اور آج انہیں حماس کے سامنے جھک کر جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنا پڑے۔. یہ نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکہ کے لیے بھی شکست ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج غزہ کے لوگ رہنما بن چکے ہیں، اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنور اپنے بھائیوں کی فتح کے گواہ ہوں گے، شہداء غزہ کے لوگوں کے جشن کا بھی مشاہدہ کریں گے، شہداء زندہ ہیں، اس جنگ کے 47000 شہید بھی زندہ رہیں گے۔