چترال سے کراچی تک کامیاب ہڑتال کی جائے گی،حافظ نعیم الرحمان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے تاجروں کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال سے کراچی تک کامیاب ہڑتال کی جائے گی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چترال سے کراچی تک کامیاب ہڑتال ہوگی اور مجھے یقین ہے کہ تاجر تنظیمیں اتحاد کا مظاہرہ کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر دوست کے نام سے تاجر دوست سکیمیں متعارف کر رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ تاجروں کی کوئی بھی تنظیم اپنی برادری اور لوگوں کے مفاد کے خلاف حکومت کے شکنجے میں نہیں آئے گی۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تاجروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کریں جو ملک و قوم کے حق میں ہو، حکمران اپنی مراعات چھوڑنے کو تیار نہیں، ہم ان کی بڑی گاڑیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مفت بجلی اور حکمرانوں کی عیاشیوں کے اخراجات برداشت کرنے کو تیار نہیں، تاجر ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن انہیں مارکیٹوں کی بنیاد پر ٹیکسوں کا تعین منظور نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر جاگیرداروں پر ٹیکس لگا دیا جائے، حکمران طبقہ اپنے اخراجات کم کرے اور آئی پی پیز کے معاہدے ختم کر دیے جائیں تو تاجروں اور عوام کو خود بخود ریلیف مل جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کل کی ہڑتال ایک روزہ کوشش ہے، حکومت مجبور ہوگی اور اسے پیچھے ہٹنا پڑے گا، تاجروں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل کیا جائے گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca