اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی عائد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق عمرہ، کاروباری اور فیملی ویزوں پر ہوگا، ویزوں کی پابندی جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عمرہ ویزہ رکھنے والے 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجیریا، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود انہیں سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی عمرہ ویزا رکھنے والوں کو 29 اپریل تک وطن واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔