عمران خان کو باہر چلے جانے کی متعدد بار پیش کش کی گئی ،حلیمہ اور عظمیٰ خان کا دعویٰ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو مختلف ذرائع سے ملک چھوڑنے کا کہا گیا لیکن عمران خان کا جواب تھا کہ کوئی اپنا گھر بھی چھوڑتا ہے۔ علیمہ خان نے اپنے بھائی سے ملاقات   نہ ہونے پر اٹک جیل کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔تفصیل کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہائی کورٹ آئیں تو پریشانی ہوئی۔ خان صاحب جیل میں ہیں، ان کا پیٹ خراب ہوتا رہے گا، انصاف نہ دینے پر قوم سے معافی مانگیں، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ بے بس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا تحفظ حکام کی ذمہ داری ہے، اس گھناؤنے ڈرامے کے خاتمے تک متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے، پنگ پانگ گیم کھیلی جا رہی ہے، اب میں بولی ہوں، مجھے اب جیل میں ڈالیں گے

علیمہ خان نے کہا کہ مجھ پر 4 اور عظمیٰ خان پر 6 کیس بنائے گئے، یاد رکھیں عمران خان نہیں جھکیں گے

انہوں نے اعلان کیا کہ عدالت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پیر کو ملاقات کا موقع ملے گا، پیر کو اجازت نہ ملی تو پیر کو اٹک جیل کے باہر جا کر دھرنا دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر بھجوانے کے حوالے سے مختلف ذرائع سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی اپنے گھر سے چلا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا