اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو مختلف ذرائع سے ملک چھوڑنے کا کہا گیا لیکن عمران خان کا جواب تھا کہ کوئی اپنا گھر بھی چھوڑتا ہے۔ علیمہ خان نے اپنے بھائی سے ملاقات نہ ہونے پر اٹک جیل کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔تفصیل کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہائی کورٹ آئیں تو پریشانی ہوئی۔ خان صاحب جیل میں ہیں، ان کا پیٹ خراب ہوتا رہے گا، انصاف نہ دینے پر قوم سے معافی مانگیں، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ بے بس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا تحفظ حکام کی ذمہ داری ہے، اس گھناؤنے ڈرامے کے خاتمے تک متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے، پنگ پانگ گیم کھیلی جا رہی ہے، اب میں بولی ہوں، مجھے اب جیل میں ڈالیں گے
علیمہ خان نے کہا کہ مجھ پر 4 اور عظمیٰ خان پر 6 کیس بنائے گئے، یاد رکھیں عمران خان نہیں جھکیں گے
انہوں نے اعلان کیا کہ عدالت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پیر کو ملاقات کا موقع ملے گا، پیر کو اجازت نہ ملی تو پیر کو اٹک جیل کے باہر جا کر دھرنا دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر بھجوانے کے حوالے سے مختلف ذرائع سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی اپنے گھر سے چلا جائے۔