فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعرات کو ٹیلی گرام چینل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب تک 50 صہیونی یرغمالیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔
یہ بھی پرھیں
اسرائیل کی مزاحمتی گروپوں کے ہاتھوں 203 یرغمالیوں کی تصدیق
اے ایف پی کے مطابق وہ القسام کے دعوے کی تصدیق نہیں کر سکے تاہم غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ابو عبیدہ نے پہلے کہا تھا کہ القسام بریگیڈز نے 200 اسرائیلی قیدیوں کو رکھا ہوا ہے جنہیں 7 اکتوبر کے حملے میں اسرائیل نے یرغمال بنا کر غزہ لایا تھا۔حماس کی جانب سے قطر اور مصر کی ثالثی کے بعد گزشتہ چند دنوں میں دو اسرائیلی خواتین اور ایک امریکی ماں بیٹی کو رہا کیا گیا ہے۔