اسرائیلی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل غزہ کی امداد میں ادویات اور دیگر سامان کی رقم میں اضافہ کرے گا۔دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 23 ہزار 708 فلسطینی شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیل غزہ میں منظم نسل کشی کر رہا ہے، جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں دلیل دی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک بار پھر مکمل مواصلاتی بلیک آؤٹ کردیا گیا، اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز معطل ہیں۔
اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایااسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کو ٹھہرایا۔جنوبی افریقہ نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینی نسل کشی کیس کی سماعت دوسرے روز بھی ہوئی جس میں اسرائیل نے اپنے دفاع میں دلائل دیے۔