حماس کی دنیا بھر کے مسلمانوں سےفلسطین کی طرف مارچ کی اپیل

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری کمانڈر محمد الضعیف کی جانب سے جاری کردہ آڈیو بیان میں پاکستان، ملائیشیا، اردن، لبنان اور دیگر عرب اور اسلامی ممالک سے فلسطین کی طرف مارچ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔محمد الضعیف نے بیان میں مزید کہا کہ فلسطین کی طرف کل نہیں بلکہ آج اور ابھی مارچ کریں۔

سرحدوں اور پابندیوں کو مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کے جہاد میں رکاوٹ نہ بننے دیں۔اسرائیلی اخبار کے مطابق رمضان المبارک کے فوراً بعد اسرائیل نے 6 ہفتوں تک رفح میں حملوں کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان حملوں کے بعد فلسطینیوں کو غزہ سے نکال دیا جائے گا اور اسرائیل مصر کو باضابطہ طور پر آگاہ کرے گا۔7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔