حماس کا حملہ، 6 اسرائیلی ٹینکوں سمیت 9 فوجی گاڑیاں تباہ، 19 افراد ہلاک

مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیلی فوج کے بٹالین کے ہیڈکوارٹر سے ہلاکتوں اور شیبا فارمز کے علاقے میں بٹالین پر ڈرون حملے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے لبنان سے اسرائیلی علاقے کریات شمونہ پر 12 راکٹ فائر کیے جس سے ہر طرف آگ لگ گئی۔

اس کے علاوہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کی 19 فوجی پوسٹوں پر حملے کیے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیان جاری کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائیوں کے دوران اب تک 25 فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 260 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے 150 پروازوں کی مدد سے زخمیوں کو غزہ کی پٹی سے نکالا۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی تعداد 241 ہو گئی ہے جب کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 338 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔دوسری جانب لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ الاقصیٰ طوفان آپریشن کے دوسرے دن سے اسرائیل کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہی ہے، ہمارے حملے محدود لیکن موثر ہیں، اگر اسرائیل نے  حزب اللہ پر جنگ مسلط  کی تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com