اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حماس نے رفح میں فوجی گاڑیوں میں سفر کرنے والے 8 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا.اس سلسلے میں حماس کے القسام بریگیڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی گاڑیوں پر ایک پیچیدہ حملہ کیا گیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں کو بچانے کے لیے آنے والی ٹیم کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیلی کارروائی میں امریکی شہری سمیت 3 یرغمالی مارے گئے، حماس
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں 28 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جب کہ اسرائیل نے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی.میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی بدترین جنگ میں 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں جبکہ حماس کے حملوں میں 300 سے زائد اسرائیلی فوجی بھی مارے جا چکے ہیں.