حماس کا اسرائیل پر حملہ،فوجی ٹینک سمیت 4 گاڑیاں تباہ، متعدد فوجی ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حماس نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی 4 گاڑیوں پر حملہ کر کے تباہ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے بیروت میں حریری اسپتال کے قریب فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب غزہ میں بمباری سے مزید 41 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ جبالیہ میں بھی 33 فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔جبالیہ میں حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا اور ایک ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی 4 گاڑیاں تباہ کر دیں۔حماس کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں 18 روزہ محاصرے کے دوران سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ جنوری میں اسرائیل نے شمالی غزہ اور جبالیہ میں حماس کے خاتمے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ اور خاص طور پر جبالیہ پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ یہ محاصرے میں ہے۔اقوام متحدہ اور فلسطینی حقوق کی تنظیموں کو خدشہ ہے کہ اسرائیل کا مقصد فلسطینیوں کے علاقے سے جان چھڑانا ہے۔غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اکتوبر 2023 سے اب تک 42 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ 99 ہزار 800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔