حماس کا اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ ، بڑا نقصان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حماس کا اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ ، غزہ سے اسرائیلی سرزمین کی طرف 10 راکٹ فائر کیے گئے جو کہ گزشتہ 10 ماہ میں غزہ سے ہونے والا سب سے بڑا راکٹ حملہ ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے فائر کیے گئے زیادہ تر راکٹ ہوا میں تباہ ہو گئے۔حماس نے اسرائیل پر راکٹ فائر کیے جس سے عسقلان میں نقصان ہوا۔اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مقبوضہ شہر عسقلان میں راکٹ گرنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں جن میں تباہ شدہ گاڑیاں بھی شامل ہیں۔اسرائیلی ریسکیو سروس کے مطابق راکٹ حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو غزہ جنگ بندی کے معاہدے کو توڑا اور غزہ پر بدترین بمباری شروع کی جس کے نتیجے میں 18 مارچ سے اب تک غزہ میں 1000 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جب کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50،000 سے تجاوز کر چکی ہے۔حماس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے جرائم کو جاری رکھنے کے لیے نیتن یاہو کی جنگی جرائم کی حکومت کو سیاسی اور فوجی سرپرستی فراہم کر رہی ہے۔حماس نے جنگ بندی کے بعد اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا اور القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس نے اسرائیلی شہر اشدود پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔