مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت الاقصیٰ کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب میں اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن یہودی ہیں، ہمارے بیس ہزار بچے، خواتین اور مرد اس جنگ میں شہید ہوئے ہیں۔ .
اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے، پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے۔ ہمیں پاکستان سے بہت سی امیدیں ہیں کہ پاکستان اسرائیل کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت اسرائیل کے جدید ترین ہتھیاروں کو تباہ کررہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے اور اسرائیل اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوگا۔