340
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے فوجی ترجمان القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ 43 اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ اور 15 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ القسام بریگیڈ کا دعویٰ ہے کہ حماس نے 4 اسرائیلی فوجی ڈرون قبضے میں لیے اور تل ابیب پر راکٹ حملے بھی کیے گئے۔دوسری جانب اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 130 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔اس کے علاوہ روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔