غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے قرآن کے نسخے کو نذر آتش ، حماس کی مذمت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نیوز کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے شمالی غزہ کی بنی صالح مسجد میں قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی کی اور باڈی کیمرے سے اپنے اس گھناؤنے فعل کی ویڈیو ریکارڈ کر لی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں اسرائیلی فوجیوں کو مسجد میں قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی کرتے اور جلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر کے مسلمان غم و غصے کا شکار ہیں۔

حماس نے اسرائیلی فوجیوں کے اشتعال انگیز اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی گھناؤنی حرکت اسرائیلی فوج کی انتہا پسندانہ نوعیت کو ظاہر کرتی ہے اور اس طرح کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا اسرائیل کی منظم مجرمانہ پالیسی کی نشاندہی کرتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 609 مساجد کو شہید کر چکی ہے، اسرائیلی بمباری سے 211 مساجد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہونے والی مساجد میں غزہ سٹی کی 1400 سال پرانی ایک مسجد بھی شامل ہے۔اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 40 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس کے علاوہ 93 ہزار سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے غزہ کی حالیہ شدید ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت ہے، جس نے برسوں سے محصور غزہ کے لوگوں کی زندگی مزید دگرگوں کر دی ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca