غزہ جنگ بندی مذاکرات،حماس کے وفد کا اسرائیلی حکام سے ملنےسے انکار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  حماس کا وفد جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا ہے تاہم حماس کا وفد غزہ جنگ بندی پر اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حماس امریکی صدر بائیڈن کی مجوزہ تجاویز پر مشتمل معاہدے پر عمل درآمد کے مطالبے پر قائم ہے۔

ادھر بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کی درخواست پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کی گرفتاری کی درخواست مئی میں بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جمع کرائی گئی تھی۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ غزہ میں 10 ماہ کے بچے میں 50 سال بعد پولیو وائرس سامنے آیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔