یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس کے امریکہ سے براہ راست مذاکرات

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حماس نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے براہ راست مذاکرات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حماس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مذاکرات میں ایک امریکی ایلچی نے شرکت کی اور بات چیت خاص طور پر امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی قیدیوں پر مرکوز تھی۔حماس کے ایک اور سینئر اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ دنوں میں دوحہ میں امریکہ اور حماس کے درمیان دو براہ راست ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔اس سے قبل امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ امریکی حکومت نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس سے خفیہ طور پر رابطہ کیا تھا۔بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے امریکی ایلچی نے حماس سے براہ راست بات کی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایک غیر معمولی پیش رفت ہے کیونکہ امریکہ نے حماس کے ساتھ پہلے کبھی براہ راست بات چیت نہیں کی۔. امریکہ نے 1997 میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا لیکن حالیہ مذاکرات میں طویل مدتی جنگ بندی کے امکان پر بھی بات کی گئی ہے تاہم کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے پاس اب بھی 59 یرغمال ہیں جن میں سے 35 ہلاک اور 22 زندہ ہیں جن میں 5 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔دریں اثنا، غزہ میں 42 روزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ گزشتہ ہفتے ختم ہوا، اور فریقین اس کی توسیع پر متفق نہیں ہو سکے، جس کے بعد اسرائیل نے غزہ میں داخل ہونے والی تمام انسانی امداد روک دی ہے، جس سے قحط کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔