اس حوالے سے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جنگ بندی کے ابتدائی 5 روزہ عارضی معاہدے میں زمینی جنگ بندی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے محدود ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق مجوزہ ڈیل کے تحت اسرائیلی جیلوں سے بچوں اور خواتین سمیت 300 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔اس حوالے سے قطری وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ مغویوں کی رہائی کے بعد عارضی جنگ بندی معاہدے میں معمولی مسائل ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ قریب ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کے مطابق مذاکرات آخری مراحل میں ہیں اور ہم پر امید ہیں تاہم جان کربی نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد فلسطینی ایک متحدہ مغربی کنارے اور غزہ ریاست چاہتے ہیں۔ تصادم کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ یہ کہنا مشکل ہے۔دریں اثناء اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ یرغمالیوں کو واپس لانے تک لڑائی بند نہیں کریں گے۔