اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی مذاکرات کے لیے تیار ہیں،حماس

حماس کے رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے جنگ بندی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حماس ایسی کسی بھی کوشش اور تمام سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر مسلسل تیسرے روز بھی حملے جاری ہیں، 800 سے زائد فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 687 فلسطینی شہید اور 3726 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی حملوں میں 7 مساجد اور 72 رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جب کہ 5 ہزار سے زائد افراد کو نقصان پہنچا، درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بمباری سے حماس کے زیر حراست 4 اسرائیلی بھی مارے گئے جب کہ حماس کی کارروائیوں میں اب تک 73 فوجیوں سمیت ایک ہزار اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز حماس نے غزہ پر حملوں کے جواب میں اسرائیلی قیدیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca