حماس اسرائیل مذاکرات، جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مصر میں جاری حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے ،مصری سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل نے ثالثوں کی طرف سے دی گئی متعدد تجاویز پر اتفاق نہیں کیا۔حماس کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے فوری جنگ بندی معاہدے کی بات جھوٹی اور انتخابی مقاصد کے لیے ہے۔حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے پیش کردہ نئی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے جولائی میں منظور کی گئی جنگ بندی کی تجاویز پر قائم ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کا وفد قاہرہ میں مصری اور قطری ثالثوں سے بات چیت کے بعد واپس دوحہ پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ بندی پر حالیہ مذاکرات میں اسرائیل نے شرط رکھی کہ غزہ مصری سرحد کے قریب اپنا قبضہ برقرار رکھے ۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امریکہ ابھی بھی قاہرہ میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 40 ہزار 334 فلسطینی شہید، 93 ہزار 356 سے زائد زخمی اور لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی بربریت کا شکار ہونے والوں میں نصف سے زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔