غزہ جنگ بندی کیلئے حماس اسرائیل مذاکرات رواں ہفتے متوقع

مصری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اسرائیل اور حماس کے وفد کے درمیان رواں ہفتے قطر میں مذاکرات متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اسرائیل اور حماس کے نمائندے مصر جائیں گے جہاں معاہدے پر عمل درآمد کے لیے وقت اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے پا گیا تو رفح آپریشن میں تاخیر ہو سکتی ہے تاہم رفح آپریشن ضروری ہو گا۔ترکی میں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے بغیر رفح آپریشن نہیں ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ، خان یونس اور رفح پر بمباری کی جس کے نتیجے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار کے قریب پہنچ گئی جب کہ حماس کے ساتھ لڑائی میں مزید 3 اسرائیلی فوجی اہلکار مارے گئے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca