رحیم صفوی نے کہا کہ ہم فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینی مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم حماس کو غاصب صہیونی ریاست پر حملے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دوسری جانب مصر اور ترکی نے صورتحال کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے تحمل سے کام لینے پر زور دیا ہے۔
مصری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو مزید خطرے سے بچانے کے لیے فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔
حماس کے عسکری ونگ کا اسرائیل کیخلاف بڑے آپریشن کا اعلان،5 ہزار میزائل داغنے کا دعویٰ
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب ایردوان نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔ انقرہ میں حکمران جماعت کی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تحمل سے کام لینے پر زور دیا، انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور مذہبی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش ناقابل برداشت ہوگی۔