حماس کا قطر جنگ بندی مذاکرات پر مزید شرکت سے انکار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حماس نے قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مزید شرکت سے انکار کو برقرار رکھتے ہوئے ثالثوں سے کہا ہے کہ ہم نے کئی سمجھوتے کیے ہیں لیکن اسرائیل کی جانب سے کوئی سنجیدہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔حماس نے مذاکرات کاروں پر واضح کیا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے کوئی شدید ردعمل سامنے آتا ہے تو مذاکرات کار ہم سے اس پر بات کریں۔حماس نے کہا کہ ثالثوں کو ہمارے بار بار مثبت جواب دینے کے باوجود اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو قتل کر دیا۔ اسماعیل ہنیہ کا قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کا معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

حماس کے سینئر عہدیدار اسامہ حمدان نے خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے جنگ بندی کے مذاکرات میں ثالث کے طور پر امریکہ پر ہمارا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس ثالثوں سے اسی صورت میں ملاقات کرے گی جب مذاکرات میں اسرائیل کی طرف سے کوئی سنجیدہ بات ہو گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے تجویز کردہ جنگ بندی معاہدے کے لیے مذاکرات میں طے شدہ نکات پر عمل درآمد کے بعد ہی حماس مزید مذاکرات کے لیے تیار ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اب مذاکرات کا تعلق صرف طے شدہ نکات پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے تعین اور عمل درآمد کی آخری تاریخ مقرر کرنے سے ہو گا بصورت دیگر حماس کے پاس مذاکرات جاری رکھنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے۔

دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے روس کو مشرق وسطیٰ امن مذاکرات میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔اپنے دورہ روس کے دوران روسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ روس ایک مخلص ثالث ہے، اسے مشرق وسطیٰ امن مذاکرات میں شرکت کرنی چاہیے۔فلسطینی صدر نے کہا کہ امریکا ہمیشہ روس کو مشرق وسطیٰ امن عمل سے دور رکھنا چاہتا ہے۔ اگر روس کو مشرق وسطیٰ کے کسی حل سے الگ رکھا جائے تو ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca