غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی القسام بریگیڈز کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے پانچویں روز 10 اسرائیلی اور 2 غیر ملکیوں سمیت 12 مغویوں کو رہا کر دیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیل نے بھی اوفر جیل سے مزید 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، 15 خواتین اور 15 مرد رہا کیے گئے، تمام فلسطینیوں کو 12 مغویوں کی رہائی کے بدلے رہا کیا گیا۔
حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کا رویہ وحشیانہ تھا۔
واضح رہے کہ غزہ میں حماس اسرائیل تنازع کے دوران عارضی جنگ بندی کے 4 دنوں میں اب تک 50 اسرائیلی اور 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔
7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے مزید 160 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
172