فلمساز شیلجا کیجریوال نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہماری حکومت کو ایسے قوانین بنانے کی ضرورت ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ پیدا ہوتا ہے تو اس سے دونوں ممالک کے فنکاروں، فلموں اور ڈراموں پر کوئی اثر نہ پڑے۔
شیلجا کیجریوال نے کہا کہ "جب بھی ہندوستانی پاکستانی فنکاروں، فلم سازوں اور موسیقاروں نے ایک ساتھ کام کیا ہےانہیں عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوتا ہے
بھارتی فلمساز کا کہنا تھا کہ ‘دونوں ممالک کے عوام بھی فنکاروں کو ایک ساتھ کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں ہم مل کر بہت کچھ کر سکتے ہیں ہم بہت سی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں
انہوں نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے کئی مشترکہ پروجیکٹس پر کام کر رہی ہیں، وہ ماہرہ خان کو اپنے پروجیکٹ میں شاہ رخ خان کے علاوہ کسی اور بھارتی اداکار کے ساتھ کاسٹ کرنا چاہتی ہیں۔
اپنے پراجیکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیلجا کیجریوال نے کہاوہ اپنے پروجیکٹ میں مشہور پاکستانی اداکار فواد خان کو تبو اور حمزہ علی عباسی کو ودیا بالن کے ساتھ کاسٹ کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں
بھارتی فلمساز نے مزید کہا کہ ‘بھارتی فلمیں پاکستان کے سینما گھروں میں بھی ریلیز کی جانی چاہئیں