اردو ورلڈ کنیڈا( ویب نیوز۔) پنجاب میں ضمنی الیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا سلسلہ شروع ہے اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے اپنی حکمت عملی طے کر لی ہے۔جنوبی وزیرستان میں آپریشن؛ 8 دہشت گرد ہلاک، 2 بچے شہید
حمزہ شہباز لاہور کے تین حلقوں سے انتخابی میدان میں اتریں گے جب کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز گجرانوالہ سے الیکشن لڑیں گی
حمزہ شہباز نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں جبکہ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے ہیں اور وہ کل کاغذات نامزدگی داخل کرا دیں گی
اس سے قبل مریم نواز نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ نہ صرف الیکشن لڑے گی بلکہ جیتے گی بھی ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ الیکشن سے قبل ترازو کےدونوں پلڑوں کے برابر کئے جائیں اور صوبائی الیکشن کروا لیں انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ترازو کےدونوں پلڑوں کے برابر ہونے تک الیکشن نہیں ہوں گے
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 90 دن کے اندر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئین کے مطابق انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا تھا