اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج (جمعہ) لندن سے پاکستان واپس پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حمزہ شہباز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان واپسی کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کریں۔
خیال رہے کہ حمزہ شہباز اپنی بیمار بیٹی کی دیکھ بھال کے لیے لندن میں موجود تھے۔ انہوں نے لندن میں قیام کے دوران نواز شریف سے بھی ملاقات کی اور ان سے پارٹی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔