اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز میں دستی بم کے دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ہیڈ کوارٹر کے کونے میں ہوا جہاں مبینہ طور پر غفلت کے باعث دستی بم پھٹ گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 40 سالہ پولیس اہلکار شہزاد اور 45 سالہ صابر شہید جب کہ دھماکے میں پولیس کانسٹیبل علی گوہر اور سب انسپکٹر سعید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔