اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کی انٹری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ گزشتہ چند روز سے برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں میوزک کنسرٹ کر رہے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
حال ہی میں دلجیت دوسانجھ کا لندن میں ایک کنسرٹ ہوا جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی بطور مداح حصہ لیا۔. جب دلجیت دوسانجھ کو کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی کا علم ہوا تو انہوں نے اداکارہ کو اسٹیج پر مدعو کیا۔
دلجیت دوسانجھ نے ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سپر اسٹار ہیں، براہ کرم! اسٹیج پر آئیں، اسٹیج پر موجود ہندوستانی گلوکار نے بھی ہانیہ کے لیے گایا اور کہا کہ ہانیہ جی! آپ بہت اچھا کام کرتی ہیں، میں آپ کے ڈراموں کو بڑی دلچسپی سے دیکھتا ہوں۔
اس پر ہانیہ عامر نے دلجیت سمیت تمام مداحوں کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیا، جس پر بھارتی گلوکارہ نے کہا کہ آپ میری دعوت پر اسٹیج پر آئے ہیں، اس کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔.
88