گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران حنیف عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران اے این ایف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی کے خلاف درج مقدمے کی انکوائری قواعد کے مطابق نہیں ہوئی، حنیف عباسی کو ٹرائل کورٹ نے 25 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
حنیف عباسی کے وکیل نے کہا کہ دی گئی تمام ادویات میں جتنی ایفیڈرین استعمال کی گئی اور وہ ادویات باقاعدگی سے مارکیٹ میں فروخت ہوئیں جن کی رسیدیں موجود تھیں، ٹرائل کورٹ نے سزا سناتے ہوئے درست حالات کو مدنظر نہیں رکھا۔
244