پاکستانی عوام کو یوم آزادی پرمبارکباد،گہری شراکت داری کےمنتظر ہیں ،امریکہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا نے پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے لیے مزید خوشحال مستقبل بنانے کے لیے امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔اینٹونی بلینکن نے کہا کہ جب ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں، پاکستان انتخابات کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے، ہم جامع اقتصادی ترقی، توانائی کی سلامتی اور امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لیے ہماری حمایت مضبوط ہے اور ہم جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں جو ہماری شراکت داری کی رہنمائی کرتا رہے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔