اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہردیپ سنگھ ناگر قتل کیس، کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتی اہلکا روں کو ملک بدر کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکھ رہنما ہردیپ سنگھ ناگر کے قتل کیس کے باعث بھارتی سفارت کاروں کو کینیڈا سے نکال دیا گیا ہے۔اس سے قبل، ہندوستان نے اپنے ہائی کمشنر اور سفارت کاروں کو کینیڈا سے واپس بلانے کا فیصلہ سفارتی تنازعہ بڑھنے کے بعد کیا تھا۔
یہ سفارت کار سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نگر کے قتل کی کینیڈا کی تحقیقات میں شامل تھے۔احتجاج کے طور پر، بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں کینیڈا کے چارج ڈی افیئرز کو بھی طلب کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو کینیڈا میں بھارتی سفارت کاروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کینیڈا کی موجودہ حکومت پر کوئی اعتماد نہیں اور بھارت کو جوابی اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی گزشتہ سال کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد شروع ہوئی تھی۔ کینیڈین وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ نگر کے قتل کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو ٹھہرایا۔