146
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی نگران سیٹ اپ میں شامل ہو کر وزیر خارجہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا کہ اگر انہیں نگران وزیر خارجہ بنایا جاتا ہے تو وہ ملک کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر کر دیں گی۔
اگر مجھے صرف 6ماہ کے لیے پاکستان کی نگراں وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو میں پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دونگی۔ pic.twitter.com/z3Vw0pFC5E
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 12, 2023
کچھ صارفین نے ٹک ٹوکر کی پوسٹ پر خوب طنز کیا اور کچھ نے مضحکہ خیز تبصرے بھی کیے، کچھ نے ملک کا وزیر خارجہ بننے کے لیے ان کی تعلیم پر بھی سوال اٹھائے اور کچھ نے کہا کہ کیا وہ اس عہدے کی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ .