آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی اور پھر میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد جہاں شائقین کرکٹ میں شدید غصہ دیکھنے میں آرہا ہے وہیں حریم شاہ بھی خاموش نہ رہ سکیں۔
Tight security, unhealthy food, rigged umpiring and an extremist crowd – that's how India ensured Pakistan's exit from the World Cup. I urge @ICC not to host any future event in India; otherwise, we won't participate.#PAKvsENG pic.twitter.com/OkxycMme9c
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) November 11, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حریم شاہ نے ایک پوسٹ جاری کی جس میں واضح طور پر شیم آن بی سی سی آئی لکھا تھا۔
حریم نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، "غیر صحت بخش کھانا، دھاندلی سے بھرپور امپائرنگ اور انتہا پسند ہجوم، اس طرح بھارت نے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کیا”۔
ٹک ٹاکر نے آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ’میری درخواست ہے کہ مستقبل میں کسی میگا ایونٹ کی میزبانی بھارت نہ کرے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا‘۔