336
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
ایک مقامی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں صندل خٹک نے کہا کہ میں پہلے ہی حریم شاہ کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کر چکی ہوں، میری جان کو خطرہ ہے۔ میں کل سیکورٹی کے لیے تھانہ گئی لیکن میری درخواست مسترد کر دی گئی۔
انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا، ایف آئی اے کو تحریری درخواست دی تھی لیکن اس کی سماعت نہیں ہوئی، ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے
یاد رہے کہ سیشن جج اشفاق تاج نے سماعت مکمل ہونے کے بعد صندل خٹک کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی تھی
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر مستقبل میں ایف آئی اے کو قابل ذکر جرم کی شکایت ملے تو قانونی کارروائی کرے، درخواست گزار سیکیورٹی کے لیے پولیس کو درخواست دے۔