اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)شاہد آفریدی نے مشورہ دیا ہے کہ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو محمد رضوان کے ساتھ اوپن کرنی چاہیے اور پاکستانی کپتان بابر اعظم کو نیچے والے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہیے
سابق کپتان نے کہا کہ ہمیں اوپننگ میں فائر پاور کی ضرورت ہے جو حارث کرسکتا ہے
سابق کپتان نے بابر کومشورہ دیا کہ "براہ کرم حارث کی رضوان کے ساتھ اوپننگ پر غور کریں اور آپ ون ڈاؤن کھیلنے کیلئے آئیں
کیونکہ آپ کو میچ جیتنے کے لیے سخت اور متوازن بیٹنگ لائن اپ کی ضرورت ہے
دائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلے گئے گزشتہ دو میچوں کے دوران انتہائی متاثر کن ثابت ہوئے ہیں ۔