199
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے صوبائی وزرا سمیت تحریک انصاف کے مزید کئی رہنمائوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والوں میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر، سابق صوبائی وزیر تیمور اخلاق بھٹی، سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ، سابق صوبائی وزیر چوہدری اخلاق، سابق چیئرمین طوطا مامون تارڑ، سردار منصب ڈوگر شامل ہیں۔
چوہدری اخلاق اور تیمور بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، ہم تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں، 9 مئی کو دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جسے ہم نہیں بھولے. فوجی جوان ملک و قوم کے لیے جانیں قربان کر رہے ہیں، 9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔