اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی
جمعہ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے پی ایس ایل 10 میں مقابلہ کیا۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 176 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 119 رنز بنائے اور اس طرح کراچی نے یہ میچ 56 رنز سے جیت لیا۔کنگز کی جانب سے فاسٹ باؤلر حسن علی نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔کوئٹہ کے خلاف میچ میں حسن علی نے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا اور پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔حسن علی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حسن نواز کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے پی ایس ایل میں 84 اننگز میں 116 رنز بنا کر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کیں۔