اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو نیب آفتاب سلطان نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ میں اپنے کام میں مداخلت برداشت نہیں کرتا، مجھے کہا گیا کہ فلاں کو چھوڑ دو، فلاں کو گرفتار کرو۔
آفتاب سلطان نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ میں نیب افسران سے کہتا ہوں کہ آئین کی پاسداری کریں اداروں کی بات نہ سنیں۔ اس کو پکڑو اس کے پاس ایک پلاٹ ہے، کیا میں اپنی اربوں روپے کی جائیداد ہوکر کسی کوپکڑ سکتا ہوں؟
آفتاب سلطان نے کہا کہ نیب کو ایمانداری سے چلایا ہے، کسی کی مداخلت قبول نہیں کی، نیب افسران غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات نہ مانیں، نیب کے 99 فیصد لوگ اچھے ہیں، ایک فیصد میں مسئلہ ہے۔
سابق چیئرمین نیب نے کہا کہ میں کچھ لے کر نہیں آیا اور نہ ہی کچھ لانے جا رہا ہوں، ملک کے دو صوبوں میں آئین کے مطابق الیکشن کرائیں اور آنے والی نئی حکومتوں کو تسلیم کریں۔