صحت مند اور موٹی اداکاراؤں کو شوبز میں مواقع کم ملتے ہیں، صنم جنگ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستانی اداکارہ صنم جنگ نے کہا ہے کہ صحت مند اور موٹی اداکاراؤں کو شوبز میں پتلی لڑکیوں کے مقابلے میں کم مواقع ملتے ہیں۔

ایک برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں اداکارہ صنم جنگ نے کہا کہ مونا کا کردار ہمارے معاشرے اور شوبز انڈسٹری کے عین مطابق ہے، جہاں خواتین فنکاروں سے پتلی ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔
صنم جنگ نے کہا کہ میں نے کبھی بھی موٹی خواتین کو سکرین پر نہیں دیکھا، اگر آپ کا وزن کم ہے تو آپ آسانی سے شوبز انڈسٹری میں داخل ہو سکتی ہیں اور اسے خوبصورتی کا معیار سمجھا جاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر عورت کا وزن زیادہ ہے تو اس کے لیے ہماری انڈسٹری میں آنا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘پیاری مونا دماغی صحت، ڈپریشن اور مثبت جسمانی مسائل پر فوکس کرتی ہے اور ٹی وی پر روزمرہ کے ڈراموں سے بالکل مختلف ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریز ‘پیاری مونا میں اداکارہ کا کردار گزشتہ چند ماہ سے خبروں میں ہے جس کی کہانی ایک موٹی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca