96
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔
عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو سزا غیر حاضری میں سنائی، درخواست گزار کی اہلیہ لندن میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھیں جس کے باعث فیصلے میں تاخیر کی استدعا کی۔ فیصلہ جسے منظور نہیں کیا گیا، نواز شریف طبیعت کی خرابی کے باعث اپیلوں پر حاضر نہیں ہوسکے۔