108
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر فریقین سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے چار سے چھ گھنٹے میں اپنے دلائل مکمل کرنے کا کہا ہے جب کہ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر دلائل کے لیے صرف آدھا گھنٹہ مانگا تھا۔
عدالت نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جا سکتی ہے۔