62
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سپریم کورٹ عام انتخابات میں تحریک انصاف کو برابری کا میدان فراہم نہ کرنے پر آج توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرے گی.
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کر یگاچیف سیکرٹری پنجاب اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے جوابات جمع کرائے ہیں.
لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے درخواست کو جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی درخواست کی ہے.