اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جلسے پر لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ میں اہل لاہور کا مشکور ہوں، خاص طور پر عوام کا جنہوں نے ہماری ریلی کے ساتھ 7 گھنٹے تک پیدل چلا ، یہی وجہ ہے کہ جرائم پیشہ گروہ اور ان کے سرپرست ہم سے اتنے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے بار بار سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے سے انکار کیا، 8 مارچ کو ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا اور ظل شاہ کو حراست کے دوران قتل کیا گیا
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فاشزم ظلم کی نئی حدوں کو چھو رہا ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی طاقت اور عوامی حمایت سے پاور ہاؤس لرز رہے ہیں۔
اہلِ لاہور،خصوصاً7گھنٹوں تک ہماری ریلی کےساتھ پیدل چلنےوالےلوگوں کاشکریہ! یہی وجہ ہےکہ مجرموں کاگروہ اور انکےسرپرست ہم سےاتنےخوفزدہ ہیں کہ بار بار سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینےسےانکارکرتے،8مارچ کو ہمارے کارکنان پر پُرتشددحملہ کرتےاور ظلِّ شاہ کےدورانِ حراست قتل کےمرتکب ہوتےہیں pic.twitter.com/iAASPL7dGc
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2023
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے یا ریلی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے علاوہ جرائم پیشہ گروہ ہمیں عدالتوں میں مصروف رکھنے کے لیے ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بناتے رہتے ہیں۔
فسطائیت جبر کی نئی حدوں کو چھو رہی ہےاور طاقت کےایوان PTIکی سیاسی قوت اور اسےمیسرعوامی تائید سےلرز رہےہیں۔سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینےیا ہماری ریلی کی راہ میں روڑے اٹکانےکےعلاوہ مجرموں کاگروہ ہمارےخلاف جھوٹےمقدمےقائم کرتا چلا جارہا ہےتاکہ ہمیں عدالتوں میں ہی مصروف رکھ سکے۔ pic.twitter.com/M140fBrsu9
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2023