اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک میں ہیٹ ویو رواں ماہ ہی آنے کا امکان ، محکمہ موسمیات نے مارچ، اپریل اور مئی کے لیے موسم کی پیشگوئی جاری کر دی ہے ۔
رواں ماہ ہی ملک میں گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ، اپریل اور مئی میں گرمی کی لہر آنے کے امکانات ہیں ۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی جب کہ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بھی معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔