اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ٹورنٹو میں سرخ بتی پر چوراہے کے بیچ میں پھنس جانے والے ڈرائیوروں پر سخت جرمانے عائد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
اسے کہتے ہیں باکس بلاک کرنا اور شہر ایسے ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ شہر یوں نے صوبے سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور اس طرح چوراہے کے درمیان میں پھنس جائے تو اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔
سٹی کونسل نے ڈپٹی میئر جینیفر میک کیلوے کی طرف سے اس حوالے سے لائی گئی قرارداد کی منظوری دے دی ہے اور اس کے ساتھ سٹی نے فورڈ حکومت سے اس سلسلے میں سخت جرمانے کی اپیل بھی کی ہے۔میک کیلوے نے اس دوران کہا کہ ڈرائیونگ کے غلط رویے کی وجہ سے دوسرے لوگوں کی پریشانیاں ہوتی ہیں۔ وقت اور پیسہ ضائع ہوتا ہے اور ایسی جگہ بھیڑ لگ جاتی ہے۔
فی الحال باکس کو بلاک کرنے کا جرمانہ $85 ہے، لیکن شہر چاہتا ہے کہ جرمانہ $450 تک جائے۔ اگر کوئی کمیونٹی سیف زون میں باکس کو بلاک کرتے ہوئے پکڑا جاتا ہے، تو شہر موجودہ $125 جرمانے کے بجائے $500 جرمانہ عائد کرنا چاہتا ہے۔ سٹی نے ٹرانسپورٹیشن سروسز کے جنرل مینیجر سے جرمانے کے بجائے دیگر حل تلاش کرنے کو بھی کہا ہے۔