پنجاب بھر میں شدید دھند،موٹروے بند،پروازوں کا شیڈول متاثر

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب بھر میں شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر ویز سمیت اہم شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں جب کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وارننگ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

موٹرویز پولیس حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1 پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی انٹر چینج، موٹروے ایم ٹو نارتھ اسلام آباد ٹول پلازہ سے کوٹ مومن تک اور موٹروے ایم ٹو سائوتھ ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند ہے۔

موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ، ایم 4 شیر شاہ سے عبدالحکیم اور ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند ہے، موٹروے ایم 11 کو لاہور سے سمبڑیال تک بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ملتان میں دھند، پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ کراچی منتقل ہونے کا امکان

دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر بھی دھند کا راج ہے، حد نگاہ 1500 میٹر سے کم ہونے کے باعث وارننگ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق دھند کے باعث کئی ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com