اردوورلڈکینیڈا (ویب نیوز)لاہور کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن تقریباً 8 گھنٹے سے معطل ہے۔ اس دوران اسلام آباد سے آنے والی 5 پروازیں لاہور پر اتار دی گئی ہیں۔
دھند کے باعث لاہور سے دبئی، ابوظہبی، جدہ اور کراچی کے لیے پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ بینکاک، دوحہ، سعودیہ، چین اور امارات کی 10 پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں۔ اس کے نتیجے میں اندرون اور بیرون ملک کی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔
شہر میں دھند کی شدت کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔ ایم 2 بلکسر سے کوٹ مومن تک سڑک بند ہے، جبکہ موٹر وے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ شہریوں کو ضروری ہدایات اور متبادل راستے اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔